بجلی نے انسانی زندگی میں کئی سہولتیں پیدا کیں اور انسانی ترقی کی رفتار میں اضافہ کیا۔ وقت کے ساتھ اس کی افادیت میں مسلسل اضافہ ہو رہا ہے۔
برطانوی اخبار ’انڈیپنڈنٹ‘ کی رپورٹ کے مطابق عن قریب بجلی بہت سی بیماریوں کے علاج کے لیے بھی استعمال کی جائے گی۔
اخباری رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ انسانی جسم کو لاحق مختلف عوارض ایسے ہیں جن کا علاج بجلی کے ذریعے ممکن ہے تاہم اس حوالے سے ماہرین تجربات کر رہے ہیں۔
سائنسدانوں کا کہنا ہے کہ انسانی جسم بہت سے ایسی الیکٹرک سگنلز پر انحصار کرتا ہے جو انسانی صحت کے لیے ضروری ہیں۔ ان میں اعصابی نظام کا خاص طور پر سگلنلز کے ساتھ تعلق ہے۔ اسی طرح دماغ کے آپریشنل مرکز کا بھی بجلی کے اشاروں کے ساتھ گہرا تعلق ہے۔
ماہرین کا کہنا ہے کہ عن قریب بجلی بہت سی بیماریوں کا علاج اور دوائی کے طورپر استعمال ہوگی۔ ان میں اعصابی نظام کی بیماریاں بھی شامل ہیں۔