چهارشنبه 30/آوریل/2025

جنگی تیاریوں سے متعلق فوج رائے عامہ کو گمراہ کر رہی ہے: اسرائیلی جنرل

جمعہ 23-نومبر-2018

اسرائیلی فوج کی ریزرو فورس کے ایک سابق جنرل یتزحاق بریک نے عسکری قیادت پر قوم کو گمراہ کرنے کا الزام عاید کیا ہے۔

مرکزاطلاعات فلسطین کے مطابق ایک بیان میں جنرل یتزحاق بریک نے کہا ہے کہ جنگی تیاریوں کے بارے میں فوج رائے عامہ میں جو تاثر پھیلا رہی ہے وہ گمراہ کن ہے اور اس کا حقائق سے کوئی تعلق نہیں۔

جنرل بریک نے ایک ماہ قبل فوج کی طرف سے جاری کردہ رپورٹ کی طرف توجہ دلائی جس میں کہا گیا تھا کہ فوج جنگ کے لیے تیار نہیں۔ فوج کو اندرونی سطح پر کئی کمزوریوں کا سامنا ہے۔ انہوں‌ نے یہ بیان کنیسٹ کی خارجہ اور سیکیورٹی کمیٹی کے ارکان کو لکھے گئے ایک مکتوب میں کیا ہے۔

عبرانیی اخبار”ہارٹز” کی جانب سے نقل کردہ بیان میں جنرل ریٹائرڈ بریک کا کہنا ہے کہ عسکری قیادت جنگ کی تیاریوں، اسلحہ کے ذخیرہ، ٹینکوں کو محفوظ بنانے اور توپ خانے کے حوالے سے قوم کو حقیقت نہیں بنا رہی ہے بلکہ قوم کے سامنے غلط اعدادو شمار بیان کیے جا رہے ہیں۔

ان کا مزید کہنا تھا کہ اس وقت فوج شدید انسانی وسائل کے بحران سے گذر رہی ہے۔ فوج کے پاس جنگ کے لیے کوئی تیاری نہیں اور نہ ہی فوج اس حوالے سے تیار ہے۔

مذکورہ مکتوب میں جنرل بریک کا مزید کہنا ہے کہ فوج کی جنگی تیاریوں میں پائی جانے والی کم زوریوں کی نشاندہی پر مبنی رپورٹ پر آرمی چیف جنرل آئزن کوٹ نے کوئی توجہ نہیں دی۔ فوج رائے عامہ میں جو کہہ رہی ہے، حقائق اس کے برعکس ہیں۔

مختصر لنک:

کاپی