اسرائیلی حکام نے اعتراف کیا ہے کہ ملٹری انٹیلی جنس ادارے کے دو اہلکار ٹریفک حادثے میں ہلاک ہوگئے۔
مرکز اطلاعات فلسطین کے مطابق اسرائیلی نگراں نے بدھ کے روز ہونے والے ٹریفک حادثے میں انٹیلی جنس ادارے کے دو اہلکاروں کی ہلاکت کی تصدیق کی ہے۔
خیال رہے کہ بدھ کے روز صہیونی حساس ادارے کے دو افسران 24 سالہ یکیر یزحاق اور 21 سالہ لئور اوگول ٹریفک کے ایک المناک حادثے میں ہلاک ہو گئے تھے۔ ان دونوں اہلکاروں کا تعلق تفتیشی یونٹ سے تھا۔
یہ حادثہ چند روز قبل اس وقت پیش آیا تھا جب شاہراہ 6 پر تل ابیب کے مشرق میں راس العین کے مقام پیش آیا جب حساس ادارے کی جیپ اور ایک ٹرک آپس میں ٹکرا گئے تھے۔