شنبه 16/نوامبر/2024

نائیجیرین سماجی کارکنوں کی اسرائیلی بائیکاٹ کی درخواست

جمعرات 22-نومبر-2018

نائیجیریا کے ہزاروں سماجی کارکنوں نے بین الاقوامی برادری سے مطالبہ کیا ہے کہ وہ مقبوضہ فلسطینی زمین پر اسرائیلی آبادکاری کی وجہ سے اسرائیلی ریاست کا بائیکاٹ کرے۔

نائیجیریا کے دارالحکومت لاگوس میں بالفور معاہدے کے 100 سال پورے ہونے کی یاد میں منعقدہ ایک تقریب کے موقع پر سماجی کارکنوں نے اقوام متحدہ اور دیگر عالمی تنظیموں سے مطالبہ کیا کہ وہ دو قومی حل سے دستبردار ہونے پر اسرائیلی حکومت کا بائیکاٹ کریں۔

Muslim Awareness International  کے تحت منعقد کی جانے والی اس ریلی میں قابض اسرائیل کے خلاف سرگرم مزاحمتی تنظیموں کی ستائش کی گئی۔

اس موقع پر نائیجیریا کے مقامی رہنما دیلے عاشیرو کا کہنا تھا کہ "بین الاقوامی برادری کو اسرائیل پر اقوام متحدہ کی تمام قراردادوں کی پاسداری کے لئے دبائو ڈالنا چاہئیے ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ "اسرائیل کی جانب سے لاپرواہی اور بے جا مداخلت مشرق وسطیٰ اور عالمی امن کے لئے ایک مستقل خطرہ ہے۔ امریکا کو بیت المقدس کو بطور اسرائیلی دارالحکومت تسلیم کرنے کا فیصلہ جلد از جلد واپس لینا ہوگا۔

اس سے قبل نائیجیریا کی حکومت نے اسرائیل سے مطالبہ کیا ہے کہ وہ یہودی بستیوں میں توسیع کے تمام منصوبوں کو فوری طور پر روک دے۔ 

مختصر لنک:

کاپی