چهارشنبه 30/آوریل/2025

اسرائیلی حکام نے شعفات میں 20 فلسطینی دکانیں مسمار کردیں

جمعرات 22-نومبر-2018

اسرائیلی حکام نے مقبوضہ بیت المقدس کے شعفات مہاجر کیمپ میں قائم 20 دکانیں مسمار کردیں۔

اسرائیلی پولیس کی سخت حفاظت تلے اسرائیلی بلڈوزروں نے علی الصباح مہاجر کیمپ کا رخ کیا اور ان دکانوں کو غیر لائسنس ہونے کی بناء پر مسمار کر دیا۔

مقامی ذرائع کا کہنا ہے کہ اس موقع پر کیمپ میں اسرائیلی فوج اور فلسطینی نوجوانوں کے درمیان محدود پیمانے پر جھڑپیں بھی دیکھنے میں آئیں اور اسرائیلی نشانہ بازوں نے علاقے کے کئی مکانوں کی چھتوں پر پوزیشن سنبھال لی۔

ذرائع نے مزید بتایا کہ اسرائیلی پولیس نے شعفات مہاجر کیمپ کا مرکزی داخلی راستہ بند کردیا اور کیمپ کے تمام رہائشیوں کی نقل وحرکت بند کر دی۔

مختصر لنک:

کاپی