اسلامی تحریک مزاحمت [حماس] کا ایک وفد پارٹی کی پولٹ بیورو کے نائب سربراہ صالح العاروری کی سربراہی میں قاہرہ پہنچ گیا ہے۔
حماس کے ترجمان فوزی برھوم نے ایک بیان میں بتایا ہے کہ حماس کے وفد میں حماس رہنما موسیٰ ابو مرزوق، خلیل الحیہ، عزت الرشق، حسام بدران اور روحی مشتھی شامل ہیں۔
یہ وفد مصری حکام سے دو طرفہ تعلقات، غزہ محاصرہ اور فلسطینی مصالحت کے معاملات پر مذاکرات کرے گا۔