فلسطینی قانون ساز کونسل کے ارکان پر مشتمل ایک پارلیمانی وفد محمود الزھار کی سربراہی میں غزہ سے غیر ملکی دورے پر روانہ ہو گیا ہے۔
ایک خصوصی ذرائع نے مرکز اطلاعات فلسطین کو بتایا کہ اس وفد میں مروان ابو راس، مشیر المصری اور محمد الغول شامل ہیں۔
اس وفد کا مقصد مسئلہ فلسطین کی تازہ ترین صورتحال کی روشنی میں مسائل پر آگاہی پھیلانا، مسئلہ فلسطین کی حمایت میں لوگوں کو ابھارنا اور غزہ کے عوام کی صورتحال کو پوری دنیا کے سامنے لانا ہے۔
اس وفد کو مختلف عرب اور مسلم ممالک کے دورے کرنا ہیں اور وہ ان ممالک میں سیاسی رہنمائوں اور پارلیمانی بلاک کے لوگوں سے ملاقات کریں گے۔