شنبه 16/نوامبر/2024

مسجد اقصیٰ میں طاقت کا توازن نہ بگاڑا جائے: کویت

بدھ 21-نومبر-2018

کویت نے اقوام متحدہ کی سیکیورٹی کونسل کو خبردار کیا ہے کہ اسرائیل کی جانب سے بیت المقدس میں مسجد اقصیٰ کے اندر طاقت کا توازن بگاڑنے کی کوشش کی جارہی ہے۔ کویت نے اس موقع پر غزہ پر اسرائیلی جارحیت کی بھی مذمت کی۔

یہ بات اقوام متحدہ میں کویت کے مستقل نمائندے منصور العتیبی نے اقوام متحدہ میں مسئلہ فلسطین کے حوالے سے منعقدہ ایک تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہی۔

انہوں نے مزید کہا کہ "کونسل کی جانب سے مسئلہ فلسطین اور مشرق وسطیٰ میں امن کے عمل کے ساتھ روا رکھے جانے والے رویے کی وجہ سے بین الاقوامی برادری کی قابلیتوں سے یقین اٹھ گیا ہے۔”

انہوں نے زور دیا کہ تیسری جنگ عظیم کو روکنے کے لئے اقوام متحدہ کو اپنی کوششوں میں حد درجہ اضافہ کرنا ہوگا۔

کویتی سفیر نے خبردار کیا کہ اسرائیل کی جانب سے مشرقی بیت المقدس میں عالمی قوانین کی خلاف ورزی اور مسجد اقصیٰ کی تاریخی اور قانونی صورتحال کو تبدیل کرنے کی کوششیں مسلسل جاری ہیں۔

کویت کے سفیر نے مزید بتایا کہ اقوام متحدہ کی سیکیورٹی کونسل کی جانب سے عدم تعاون کی وجہ سے اسرائیل کو عالمی قوانین کی خلاف ورزی کرنے میں بڑھاوا ملا ہے۔

مختصر لنک:

کاپی