اسرائیلی پارلیمان کنیسٹ نے مقبوضہ بیت المقدس کے علاقے سلوان میں یہودی آبادکاری کو بڑھانے کے لئے ایک نیا قانون منظور کر لیا ہے۔
اسرائیل کے اخبار ہارتس کے مطابق اسرائیلی قانون کے نتیجے میں نیشنل پارک قرار دئیے گئے علاقے میں نئے رہائشی یونٹ کھڑے کئے جائیں گے۔
اس بل کو 41 کے مقابلے میں 63 ووٹوں کی مدد سے منظور کروایا گیا تھا۔