اسلامی تحریک مزاحمت [حماس] کی مسلح ونگ عزالدین القسام بریگیڈز نے اسرائیلی جیلوں میں سب سے طویل عرصے سے قید فلسطینی اسیر نائل البرغوثی کی ثابت قدمی کو خراج تحسین پیش کیا ہے۔
القسام بریگیڈز کے ترجمان ابو عبیدہ کی جانب سے ایک ٹویٹ میں کہا گیا ہے کہ "ہم مزاحمت کی درخشندہ مثال اور اسرائیلی جیلوں میں طویل ترین عرصے سے قید اسیر نائل برغوثی کو خراج تحسین پیش کرتے ہیں۔”
انہوں نے مزید لکھا تھا کہ "القسام وفاء الاحرار معاہدے کی طرح اس بار بھی اسرائیلی ریاست کو گھٹنے ٹیکنے پر مجبور کریں گے۔ آپ [نائل البرغوثی] کو جلد از جلد رہا کروایا جائے گا۔”
نائل البرغوثی اسرائیلی جیل کے سب سے طویل ترین اسیر ہیں۔ وہ پچھلے 39 سالوں سے اسرائیلی جیلوں میں قید ہیں۔