مقبوضہ بیت المقدس میں موجود قبلہ اول مسجد اقصیٰ صہیونی سازشوں کا مسلسل شکار ہے اور اب ایک بار پھر اسرائیلی آبادکاروں کی ایک بڑی تعداد پولیس فورس کی حفاظت میں المغاربہ گیٹ سے مسجد اقصیٰ میں داخل ہوگئی۔
مقامی ذرائع کے مطابق 51 اسرائیلی آبادکار ہتھیاروں سے لیس پولیس کی حفاظت تلے مسجد اقصیٰ کے احاطے میں داخل ہوگئے۔ اس کے علاوہ 140 یہودی طلباء کا ایک گروپ بھی اسرائیلی پولیس افسران کے ہمراہ مسجد اقصیٰ میں داخل ہوگیا تھا۔
اسرائیلی پولیس عام طور پر مسجد میں یہودی آبادکاروں کو داخل ہونے کے لئے دن میں دو مواقع فراہم کرتی ہے۔