چهارشنبه 30/آوریل/2025

سلوان: اسرائیلی حکام کی جانب سے فلسطینی زمین ہتھیانے کی کوشش

منگل 20-نومبر-2018

اسرائیلی حکام نے مقبوضہ بیت المقدس کے جنوب میں موجود قصبے سلوان میں ایک فلسطینی شہری کی زمین کو بلڈوزر کی مدد سے مسمار کردیا۔

مقامی خبر رساں ایجنسی القدس پریس کے مطابق اسرائیلی بلدیہ کے عملے سمیت اسرائیلی پولیس نے العباسیہ کے علاقے پر دھاوا بول دیا اور اس میں موجود ایک آبادی کے قطعے کو ہموار کرنا شروع کردیا۔

فلسطینی شہری خالد الزیر نے القدس پریس کو بتایا کہ اسرائیلی حکام نے اس کی زمین ہتھیانے کی کوشش میں اس پر متعدد بار بھاری جرمانے عائد کئے ہیں۔

انہوں نے مزید بتایا کہ اسرائیلی حکام کی ان کی زمین پر قائم متعدد عمارتوں کو بھی غیر لائسنس شدہ قرار دے کر مسمار کردیا ہے۔

اسرائیل کی انتظامیہ اس 16 دونم اراضی پر قبضہ کر کے اس پر ایک باغ تعمیر کرنا چاہتی ہے۔

مختصر لنک:

کاپی