قابض اسرائیلی فوج نے غزہ کی پٹی کے شمالی شہر بیت لحیہ میں ایک محدود پیمانے کی دراندازی کی ہے۔
مرکز اطلاعات فلسطین کے نمائندے کے مطابق اسرائیلی فوج کے چار بلڈوزروں نے بیت لحیہ کی سرحد پر سینکڑوں میٹر اندر آںے کی کوشش کی ہے۔
اسرائیلی فوج مشرقی اور شمالی علاقوں میں آئے روز دراندازی کی کوششیں کرتی رہتی ہے تاکہ غزہ کے ہفتہ وار احتجاج کے لئے آنے والے مظاہرین کا راستہ روکنے کے لئے خاردار تاریں یا رکاوٹیں کھڑی کی جائیں۔