قابض اسرائیلی فوج نے مقبوضہ بیت المقدس کے شمالی علاقے قلندیہ میں ایک فوجی ناکے کے قریب سے ایک فلسطینی دوشیزہ کو حراست میں لے لیا ہے
اسرائیلی میڈیا ذرائع نے دعویٰ کیا ہے کہ اس خاتون کو ناکے سے گزرنے کے دوران اسرائیلی فوجیوں نے روک کر تلاشی لینے کے بعد حراست میں لیا ہے۔
ان کا مزید کہنا تھا کہ اس خاتون کے بیگ سے ایک چاقو بھی برآمد ہوا ہے۔
قابض اسرائیلی فوج نے 25 سالہ دوشیزہ کو فوری طور پر تحقیقات کے لئے تفتیشی مرکز منتقل کردیا۔