چهارشنبه 30/آوریل/2025

غزہ ساحل پر اسرائیلی فوج کی فائرنگ سے 25 مظاہرین زخمی

منگل 20-نومبر-2018

قابض اسرائیلی فوج نے شمالی غزہ کے ساحل پر موجود پر امن مظاہرین پر فائرنگ کردی جس کے نتیجے میں کم از کم 25 فلسطینی زخمی ہوگئے۔

غزہ کی وزارت صحت کے مطابق اسرائیلی فوج کی فائرنگ سے 25 فلسطینی شہریوں کو مختلف نوعیت کے زخم آئے ہیں۔ دریں اثناء ایک 13 سالہ فلسطینی بچے کو غزہ کے البریج کیمپ میں اسرائیلی گولی لگنے کے نتیجے میں زخمی ہونے کی اطلاع آئی ہے۔

مرکز اطلاعات فلسطین کے نمائندے کے مطابق اسرائیلی فوج کی جانب سے مسلسل 16 ویں ہفتے بھی غزہ کے ساحل پر احتجاج کرنے والے فلسطینیوں پر بھاری فائرنگ اور آنسو گیس کے شیل برسائے گئے ہیں۔

غزہ کی قومی کمیٹی برائے واپسی مارچ نے ایک بیان میں کہا ہے کہ یہ احتجاج کا سلسلہ غزہ سے محاصرہ ختم ہونے تک جاری رہے گا۔

کمیٹی نے مصر، قطر اور اقوام متحدہ کی جانب سے غزہ کے شہریوں کی زندگی کو بہتر بنانے کی کوششیں کرنے پر خراج تحسین پیش کیا گیا۔

انہوں نے انسانی حقوق کی تنظیموں سے مطالبہ کیا کہ وہ اسرائیل کو فلسطینیوں پر جاری مظالم کے لئے ذمہ دار ٹھرائیں۔

مختصر لنک:

کاپی