اسرائیلی حکام کی جانب سے خان الاحمر گائوں کو مسمار کرنے کی تمام کوششیں فلسطینی شہریوں، سماجی کارکنوں اور مختلف این جی اوز سے تعلق رکھنے والے ارکان کی مدد سے ناکام بنائی جاچکی ہیں۔
انسداد آبادکاری کمیٹی کے سربراہ ولید عصاف کے مطابق فلسطینی شہری اپنے دیہات کی حفاظت کے لئے ہر ممکن قدم اٹھانے کو تیار ہیں۔
عصاف کا کہنا تھا کہ خان الاحمر کے فلسطینی شہری اپنے گھروں اور زمین سے بے دخلی کی تمام کوششوں کا مقابلہ کریں گے۔ ان کا کہنا تھا "فلسطینی لوگ اسرائیلی بلڈوزروں کے مقابلے میں کھڑے رہیں گے۔ ہم اپنی زمین کی حفاظت اور اپنی علیحدہ ریاست کے قیام کے لئے ہر ممکن قیمت ادا کرنے کو تیار ہیں۔
ان کا مزید کہنا تھا کہ خان الاحمر کے احتجاج کو چھ ماہ ہوچکے ہیں۔ اب دنیا کی نظریں خان الاحمر کے احتجاج پر جم چکی ہیں۔