جمعه 02/می/2025

اسلامی جہاد نے نئے راکٹ”بدر” کی تصاویر جاری کردیں

پیر 19-نومبر-2018

اسلامی جہاد کے عسکری ونگ القدس بریگیڈ نے ہفتے کے روز جاری ایک تصویری بیان میں تنظیم کے نئے راکٹ "بدر” کی تصاویر جاری کی ہیں۔

القدس بریگیڈ کی طرف سے جاری کردہ بیان میں کہا گیا ہے کہ”بدر” راکٹ کو گذشتہ ہفتے اسرائیل کے خلاف استعمال کیا گیا جس کے نتیجے میں دشمن کو بھاری جانی و مالی نقصان پہنچایا گیا۔

ویڈیو فوٹیج میں بتایا گیاہے کہ اسرائیل پر حملوں میں استعمال سے قبل "بدر” راکٹ کے کئی کامیاب تجربے کیے گئے  جس کے بعد اسے غزہ کے اطراف میں قائم یہودی کالونیوں پر پھینکا گیا۔

تصاویر اور ویڈیو کے منسلک بیان میں کہا گیا ہے کہ بدر راکٹ نے عسقلان شہر اور کئی دوسرے مقامات پر دشمن کو بھاری نقصان پہنچایا۔ اس کے حملوں میں کئی عمارتیں تباہ ہوئی ہیں۔

مختصر لنک:

کاپی