جمعه 15/نوامبر/2024

القسام بریگیڈ کے سربراہ محمد الضیف کے تین پیغامات

اتوار 18-نومبر-2018

اسلامی تحریک مزاحمت "حماس” کے عسکری ونگ عزالدین القسام بریگیڈ کے سربراہ محمد الضیف نے جنوبی غزہ کے شہر خان یونس کے مکینوں کو تین پیغامات ارسال کیے ہیں۔

مرکز اطلاعات فلسطین کے مطابق غزہ میں‌ حماس کے قاید محمد یحییٰ السنوار نے جمعہ کے روز ایک تقریب سے خطاب میں کہا کہ القسام بریگیڈ کے سربراہ محمد الضیف نے خان یونس کے عوام کے لیے سلام بھیجا ہے۔

انہوں نے خان یونس میں شہداء کی یاد میں منعقدہ تعزیتی ریفرنس سے خطاب میں‌ کہا کہ القسام بریگیڈ کے سربراہ محمد الضیف نے خان یونس کے عوام کے نام اپنے پیغام میں کہا ہے کہ ہر نیا وقوع پذیر ہونے والا واقعہ ہمیں ہماری اصل منزل یعنی آزادی کے قریب کر رہا ہے۔

انہوں نے اپنے پیغام میں‌ کہا کہ اگر اسرائیلی دشمن غزہ پر اپنی جارحیت میں اضافہ کرتا تو ہم بھی جوابی مزاحمتی کارروائی بڑھا دیتے۔ اس کے بعد بئر سبع، اسدود اور تل ابیب ہمارے نشانے پر ہوتے۔

یحییٰ السنوار کا کہنا محمد الضیف کی جانب سے نہیں بتایا گیا کہ آیا وہ تل ابیب پر کتنے راکٹ برساتے۔

خیال رہے کہ گذشتہ ہفتے اسرائیلی فوج نے غزہ کی پٹی میں گھس کر 7 فلسطینی شہید کردیے تھے جب کہ فلسطینی مزاحمت کاروں نے صہیونی ریاست کی تنصیبات پر 450 راکٹ برسائے۔

مختصر لنک:

کاپی