فلسطین کے مقبوضہ مغربی کنارے کے جنوبی شہر الخلیل میں فلسطینی نوجوانوں کے ایک گروپ نے یہودی آباد کاروں کی ایک بس پر سنگ باری کی جس کے نتیجے میں بس کے شیشے ٹوٹ گئے۔
مرکز اطلاعات فلسطین کے مطابق "افرات” یہودی کالونی سے آنے والی بس پر جب سنگ باری کی گئی تو وہ بیت امر کے داخلے راستے پر روک دی گئی۔ فلسطینی دیر تک یہودی آباد کاروں کی بس پر پتھرائو کرتے رہے۔
مرکزاطلاعات فلسطین کے نامہ نگار کے مطابق اسرائیلی فوج کے کنٹرول ٹاور سے فلسطینیوں پر فائرنگ کی گئی۔ بعد ازاں اسرائیلی فوج نے فلسطینی شہریوں کا تعاقب کرتے ہوئے ایک 16 سالہ لڑکے خالد ابو عیاش کو گرفتار کرلیا۔