چهارشنبه 30/آوریل/2025

اسرائیل تسلیم کرنے کی سازش کامیاب نہیں ہونے دیں گے: فضل الرحمن

ہفتہ 17-نومبر-2018

متحدہ مجلس عمل کے سربراہ مولانا فضل الرحمن نے کہا ہے کہ اسرائیل کو تسلیم کرنے کی سازش کامیاب نہیں ہونے دیں گے۔ عمران خان کو خصوصی ایجنڈے کی تکمیل کے لئے پاکستان پر مسلط کیا گیا۔

وہ متحدہ مجلس عمل و عالمی مجلس تحفظ ختم نبوت کے زیراہتمام لاہور میں ملین مارچ سے خطاب کر رہے تھے ۔انہوں نے کہا کہ تحریک انصاف کے ارکان کے اسمبلی ٹی وی چینلز پر بیٹھ کر اسرائیل کو تسلیم کرنے کی ترغیب دے رہے ہیں۔

ان کا مزید کہنا تھا کہ پاکستان کے عوام فلسطین اور کشمیر کے مسلمانوں کے ساتھ ہیں۔ انہوں نے کہاکہ پی ٹی آئی حکومت آئین پاکستان سے اسلامی دفعات کو ختم کرنے کی کوشش کر رہی ہے۔

مختصر لنک:

کاپی