مصر کی جنرل انٹیلی جنس ایجنسی کے ایک سینیر عہدیدار نے غزہ کی پٹی میں اسلامی تحریک مزاحمت "حماس” کے سیاسی شعبے سینیر رکن ڈاکٹر محمود الزھار سے ملاقات کی۔ قبل ازیں مصری وفد نے غزہ میں حماس کے عسکری ونگ عزالدین القسام بریگیڈ کے زیراہتمام منعقدہ اجتماع میں بھی شرکت کی۔
مرکزاطلاعات فلسطین کے مطابق حماس کے دفتر سے جاری ایک بیان میں کہا گیا ہے کہ مصری انٹیلی جنس کے عہدیدار میجر جنرل احمد عبدالخالق کی قیادت میں اعلیٰ اختیاراتی وفد نے حماس رہ نما محمود الزھار سے ملاقات کی۔
اس ملاقات میں فلسطین اور مصر کے باہمی امور اور فلسطین کی تازہ ترین صورت حال پر تبادلہ خیال کیا گیا۔
خیال رہے کہ مصری انٹیلی جنس کا ایک وفد گذشتہ روز بیت حانون گذرگاہ سے غزہ داخل ہوا جہاں اس نے فلسطینی مزاحمتی تنظیموں کی قیادت سے ملاقات کی۔