سه شنبه 13/می/2025

اسرائیلی سروے جائزوں میں غزہ جنگ میں حماس کو "فاتح” قرار دیا

جمعہ 16-نومبر-2018

اسرائیل میں رائے عامہ کے تازہ جائزوں میں رواں ہفتے غزہ کی پٹی میں اسرائیلی فوج کی کارروائیوں میں اسلامی تحریک مزاحمت "حماس” کو فاتح قرار دیا ہے۔

اسرائیل کے عبرانی ٹی وی چینل "کے اے این” پرکیے گئے سروےجائزے میں‌ 65 فی صد رائے دھندگان نے غزہ کی جنگ میں‌ حماس کو فاتح اور اسرائیل کو شکست خوردہ قرار دیا۔ سروے میں رائے دینے والے صرف 19 فی صد افراد نے نیتن یاھو کی حکومت کی کاردگی کو "بہتر” قرار دیا۔

سروے رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ غزہ میں تازہ کارروائی کے نتیجے میں اسرائیلی وزیردفاع آوی گیڈور لائبرمین نے استعفیٰ دے دیا۔ یہ استعفیٰ ان کی حماس کے سامنے ناکامی کا منہ بولتا ثبوت اور اعلان ہے۔

رائے عامہ کے جائزے کے مطابق 57 فی صد رائے دہندگان کا کہنا ہے کہ لائبرمین کی بہ طور وزیردفاع کار کردگی بہت خراب رہی ہے۔ جب کہ 49 فی صد کا کہنا ہے کہ تازہ معرکے میں حماس کا اسرائیل پر پلڑا بھاری رہا ہے۔

سروے میں شامل14 فی صد رائے دہندگان کا کہنا ہے کہ غزہ میں آپریشن کے دوران اسرائیل کامیاب رہا جب کہ 64 فی صد نے کہا ہے کہ حالیہ جنگ میں حماس فاتح رہی ہے۔ 21 فی صد نے غزہ میں جنگ بندی سے اتفاق کیا ہے۔

مختصر لنک:

کاپی