انفارمیشن ٹیکنالوجی کے میدان میں برق رفتار ترقی کے نتیجے میں ایسی ایسی حیران کن ایجادات بھی ہو رہی ہیں جن پر یقین کرنا مشکل ہے۔ ایسی ہی ایک ایجاد جلد ہی منظرعام پرآنے والی ہے جو چہرے کے تاثرات سے اس شخص کے سچا یا جھوٹا ہونے کی نشاندہی کرے گی۔
فرانسیسی ٹیکنالوجی ویب سائیٹ "بی ایف ایم ٹی وی” عن قریب یورپی ممالک کے ہوائی اڈوں پر ایک اسکرین نصب کی جائے گی جو ان ہوائی اڈوں سے گذرنے والے افراد کے چہروں کے تاثرات سے ان کے جھوٹ اور سچ کے بارے میںنشاندہی کرے گی۔
تاہم ہاروڈ یونیورسٹی کے ماہرین قانون نے اس نئی مشین پر کئی طرح کے سوالات بھی پیدا کیے ہیں۔
یورپی ہائی کمیشن کی طرف سے جاری کردہ بیان میں کہا گیا ہے کہ ہوائی اڈوں پر جلد ہی "آئی پوڈر کنٹرول” سسٹم نصب کیا جائے گا۔ یہ سسٹم اکتوبر میں تیار کیا گیا تھا۔