جمعه 15/نوامبر/2024

یہودی دہشت گردوں کے ہاتھوں فلسطینیوں کے حقوق کی 70 پامالیاں

جمعرات 15-نومبر-2018

فلسطین کے مختلف شہروں میں‌ بسائے گئے یہودی آباد کاروں کے ہاتھوں فلسطینیوں کے بنیادی انسانی حقوق کی سنگین پامالیوں کا سلسلہ جاری ہے۔ ایک رپورٹ کے مطابق غرب اردن میں اکتوبر کے دوران یہودی آباد کاروں‌ نے فلسطینیوں کے بنیادی حقوق کی 70 خلاف ورزیوں کا ارتکاب کیا۔

مرکز اطلاعات فلسطین کے مطابق یہودی آباد کاروں‌کی جانب سے اکتوبر میں القدس اور غرب اردن میں انسانی حقوق کی درجنوں بار پامالی کا ارتکاب کیا۔ فلسطینیوں کے مقدس مقامات پر 26 بار حملے کرکے ان کا تقدس پامال کیا گیا۔ فلسطینی تعلیمی اداروں کو5 بار حملوں اور انتقامی کارروائیوں کا نشانہ بنایا گیا۔ مسجد اقصیٰ کی بے حرمتی کا سلسلہ جاری رہا۔ القدس میں عیسائیوں کی مقدس عبادت گاہ کنیسہ القیامہ اور نابلس میں عقربا کے مقام پرمذہبی مقامات پرحملے کیے گئے۔

رپورٹ کے مطابق غرب اردن اور القدس میں‌یہودی آباد کاروں کے ہاتھوں فلسطینی شہریوں کی جان ومال پر70 حملے کیے گئے۔

یہودی آبادکاروں‌کی ریاستی دہشت گردی میں ایک فلسطینی خاتون کی شہادت بھی شامل ہے۔ اکتوبر میں سلفیت شہر میں بدیا کے مقام پریہودی شرپسندوں نے 47 سالہ عایشہ الرابی کو اس کی گاڑی پر سنگ باری کرکے شہید کیا۔

مختصر لنک:

کاپی