شنبه 03/می/2025

دنیا کی 105 زبانوں کا فوری ترجمہ کرنے والا آلہ تیار

جمعرات 15-نومبر-2018

ہالینڈ کی ایک ٹیکنالوجی کمپنی نے دنیا کی 105 زبانوں میں ترجمہ کرنے والا آلہ تیار کیا ہے۔ مصنوعی زہانت کے ذریعے کام کرنے والی یہ میشن عربی زبان کا دوسری زبانوں میں ترجمہ کرنے یا دوسری زبانوں کا عربی میں ترجمہ کرنے کی بھی صلاحیت رکھتا ہے۔

AIT NEWS” ویب سائیٹ کے مطابق مذکورہ آلہ تین سیکنڈ میں پوچھے گئے لفظ کا ترجمہ کرسکتا ہے۔

"ٹرافس” کمپنی کی جانب سے تیار کردہ آلہ مصنوعی ذہانت پراعتماد کرتا ہے۔ اس کا مقصد نہ صرف ایک سے دوسری زبان میں ترجمہ کرنا ہے بلکہ یہ رابطے کا بھی بہترین ذریعہ اور بہت سے لوگوں کے لیے اچھا خاصا اور معقول کاروبار بھی بن سکتا ہے۔

اس آلے کا نام "ٹرافیس ٹاچ” رکھا گیا ہے۔ انٹرنیٹ اور بغیر انٹرنیٹ دونوں طرح کام کرتا ہے۔ پہلے مرحلے میں اس میں 85 زبانیں ترجمہ کرنے کی صلاحیت بھی اور اب اس میں دوسرے مرحلے میں 20 زبانوں کا اضافہ کیا گیا ہے۔

یہ آلہ ہندی، اطالوی، انگریزی، عربی، اسپانوی اور روسی زبانوں میں ترجمہ کرتا ہے۔ اس میں 21 2500 ملی میٹرامپیر بیٹری استعمال کی جاتی ہے۔ سائز میں یہ دو اعشاریہ چار انچ ہے۔

مختصر لنک:

کاپی