لبنانی مزاحمتی تنظیم حزب اللہ نے کہا ہے کہ فلسطینی مزاحمتی طاقتیں صہیونی دشمن کی جارحیت کا جواب دینے اور دشمن کو شکست دینے کی پوری صلاحیت رکھتی ہیں۔
مرکزاطلاعات فلسطین کے مطابق حزب اللہ کی طرف سے جاری ایک بیان میں کہا گیا ہے کہ "صدی کی ڈیل” کی سازش محض ایک سراب ہے اور یہ سازشی منصوبہ کسی صورت میں کامیاب نہیںہوسکتا۔
مرکزاطلاعات فلسطین کے مطابق حزب اللہ کی جانب سے جاری ایک بیان میں غزہ کی پٹی کے علاقے پر اسرائیلی فوج کی جارحیت کی شدید الفاظ میں مذمت کی گئی ہے۔ رپورٹ میںبتایا گیا ہے کہ فلسطینی مزاحمتی قوتوں نے غزہ میں دشمن کو ناکامی سے دوچار کیا ہے۔
بیان عرب ممالک سے مطالبہ کیا گیا کہ وہ صہیونی دشمن کے ساتھ سفارتی تعلقات کے قیام کی کوششیں ترک کریں اور عرب ممالک کی قیادت صہیونی دشمن کو گلے لگانے کے بجائے فلسطینی قوم کے حقوق کے لیے کوششیں کریں۔
حزب اللہ کا کہنا ہے کہ صہیونی دشمن کے ساتھ راہ و رسم بڑھانے والے زعماء عرب اقوام کے ہیرو نہیں ہوسکتے۔