شنبه 16/نوامبر/2024

اسرائیلی بمباری سے زخمی فلسطینی دم توڑ گیا، شہداء کی تعداد 12 ہوگئی

بدھ 14-نومبر-2018

فلسطینی وزارت صحت کے مطابق گذشتہ روز اسرائیلی فوج کی وحشیانہ بم باری کے نتیجے میں زخمی ہونے والا ایک فلسطینی اسپتال میں زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے دم توڑ گیا جس کے بعد 24 گھنٹوں کے دوران اسرائیلی دہشت گردی میں شہید ہونے والے فلسطینیوں کی تعداد 12  ہوگئی ہے۔

مرکزاطلاعات فلسطین کے مطابق غزہ وزارت صحت کے ترجمان اشرف القدرہ نے بتایا کہ 22 سال موسیٰ ایاد علی عبدالعال آج منگل کو علی الصباح اسپتال میں دم توڑ گیا۔ وہ سوموار کو مشرقی رفح میں اسرائیلی فوج کی وحشیانہ گولہ باری کے نتیجے میں زخمی ہوگیا تھا۔

خیال رہے کہ اسرائیلی فوج کی طرف سے اتوار کی شام سے غزہ کی پٹی پرحملوں میں اب تک 12 فلسطینی شہید اور بیس کے قریب زخمی ہوگئے ہیں۔ قابض فوج کی وحشیانہ بم باری اور گولہ باری کا سلسلہ بدستور جاری ہے۔

سوموار کے روز اسرائیلی فوج کی بمباری سے 4 فلسطینی شہید ہوگئے تھے جب کی اتوار کو قابض فوج نے‌غزہ میں گھس کر7 فلسطینیوں کو شہید اور 7کو زخمی کردیا تھا۔

مختصر لنک:

کاپی