چهارشنبه 30/آوریل/2025

غزہ پر اسرائیلی فوج کی بمباری میں متعدد فلسطینی شہید اور زخمی

بدھ 14-نومبر-2018

فلسطین کے علاقے غزہ کی پٹی میں اسرائیلی فوج کی وحشیانہ بم باری کا سلسلہ جاری ہے۔ تازہ بم باری میں متعدد فلسطینی شہید اور زخمی ہوگئے۔

مرکز اطلاعات فلسطین کے مطابق 13 نومبر 2017ء کو اسرائیلی فوج کی وحشیانہ بم باری کے نتیجے میں ایک فلسطینی شہری شہید اور متعدد زخمی ہوگئے۔

فلسطینی وزارت صحت کے ترجمان کے مطابق منگل کو اسرائیلی فوج کی فائرنگ سے 26 سالہ خالد ریاض احمد سلطان شہید ہوگیا۔

خیال رہے کی اتوار کی شام سے غزہ کی پٹی پر اسرائیلی فوج کی وحشیانہ بم باری میں 12 فلسطینی شہید اور درجنوں زخمی ہوچکے ہیں۔

مختصر لنک:

کاپی