فلسطین کے علاقے غزہ کی پٹی میں اسرائیلی فوج کی تازہ وحشیانہ کارروائیوں کے بعد خطرات کے پیش نظر غزہ میں تمام اسکول غیر معینہ مدت کے لیے بند کر دیے گئے ہیں۔
مرکز اطلاعات فلسطین کے مطابق فلسطینی وزارت تعلیم کی طرف سے جاری کردہ ایک بیان میں کہا ہے کہ قابض صہیونی فوج کے وحشیانہ حملوں کے بعد اسکولوں کو خطرات لاحق ہیں اور اسرائیلی فوج ماضی کی طرح اب بھی اسکولوں کو بڑے پیمانے پر حملوں کا نشانہ بنا اسکتی ہے۔ چناچہ بچوں کی سلامتی کی خاطر غزہ میں تمام اسکول غیرمعینہ مدت کے لیے بندد کردیے گئے ہیں۔ ادھر غزہ میں جامعات اور بڑی درس گاہوں نے بھی اسرائیلی حملوں کے خطرے کے پیش نظر تدریسی سرگرمیاں معطل کر دی ہیں۔
خیال رہے کہ غزہ کی پٹی پر اسرائیلی فوج کی جانب سے اتوار کے روز سے مسلسل بم باری جاری ہے جس میں اب تک ایک درجن سے زاید فلسطینی شہید اور درجنوں زخمی ہوچکے ہیں۔