جمعه 15/نوامبر/2024

غزہ کے عوام سے اظہار یکجہتی، غرب اردن میں مظاہرے جاری

بدھ 14-نومبر-2018

فلسطین کے علاقے غزہ کی پٹی پر اسرائیلی فوج کی طرف سے مسلط کی گئی جنگ پر غرب اردن اور دوسرے فلسطینی شہروں میں ہزاروں فلسطینی سڑکوں پر نکل آئے۔ انہوں‌ نے صہیونی ریاست کے جرائم کے خلاف اور غزہ کے عوام کی حمایت میں مظاہرے کیے اور غزہ میں بے گناہ شہریوں کے قتل عام کا سلسلہ بند کرنے کا مطالبہ کیا۔

مرکزاطلاعات فلسطین کے مطابق منگل کے روز غرب اردن کے مختلف مختلف شہروں میں احتجاجی ریلیاں نکالی گئیں۔ ان ریلیوں میں ہزاروں فلسطینیوں نے شرکت کی۔

مظاہرین نے ہاتھوں میں بینرز اور کتبے اٹھا رکھےتھے جن پر غزہ کی پٹی پر حملے بند کرو کے نعروں کے ساتھ ابلاغی ادروں کو بمباری سے تباہ کرنے کی شدید مذمت کی گئی تھی۔ مظاہروں میں سول سوسائٹی، تاجر برادری، وکلاء اور صحافیوں‌نے بھی شرکت کی۔

مظاہرین سے خطاب کرتے ہوئے مقررین نے غزہ میں الاقصیٰ ٹی وی چینل کو بمباری سے تباہ کرنے کی شدید مذمت کی۔

الخلیل یونیورسٹی کے گرائونڈ میں ہونے والے مظاہرے میں فلسطینی طلباء و طالبات کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔ اس موقع پر اسرائیلی فوجیوں‌نے فلسطینی مظاہرین کو منشتر کرنے کے لیے ان پرلاٹھی چارج کیا اور آنسوگیس کی شیلنگ کی۔ احتجاج کرنے والے طلباء نے قابض فوج اورپولیس پر سنگ باری کی اور دشمن فوج کے خلاف نعرے لگائے۔

الخلیل کی مساجد کے باہر شہداء کی غائبانہ نماز جنازہ بھی ادا کی گئی۔

خیال رہےکہ اتوار کے روز سے غزہ کی پٹی پر اسرائیلی فوج کے حملوں میں 13 فلسطینی شہید اور 30 کے قریب زخمی ہوچکے ہیں۔

مختصر لنک:

کاپی