ترکی اور مصر نے اسرائیل پر زور دیا ہے کہ وہ غزہ کی پٹی پر مسلط کردہ اسرائیلی جارحیت فورا بند کرے۔
مرکز اطلاعات فلسطین کے مطابق ترک ایوان صدر کی طرف سےجاری کردہ ایک بیان میں کہا گیا ہے کہ صہیونی ریاست غزہ کی پٹی کے نہتے عوام پر طاقت کا اندھا دھند استعمال کر کے بین الاقوامی قوانین کی سنگین خلاف ورزیوں کا مرتکب ہو رہا ہے۔
ادھر مصری حکومت نے بھی اسرائیل سے غزہ کی پٹی پرجاری حملوں کا سلسلہ بند کرنے اور فلسطینی مزاحمتی تنظیموں کے ساتھ جنگ بندی کا مطالبہ کیا ہے۔
مصری حکومت کا کہنا ہے کہ وہ فلسطینی مزاحمتی گروپوں اور اسرائیل کے درمیان جنگ بندی کی کوششیں جاری رکھے گا۔
خیال رہے کہ مصر کی مساعی سےغزہ میں اسرائیلی فوج اور فلسطینی مزاحمت کاروں کےدرمیان جاری جنگ عارضی طور پر روک دی گئی ہے۔