شنبه 16/نوامبر/2024

عالمی برادری صہیونی ریاست کو غزہ میں جرائم سے روکے: امام قبلہ اول

بدھ 14-نومبر-2018

مفتی اعظم فلسطین الشیخ محمد احمد حسین نے غزہ کی پٹی پر اسرائیلی فوج کے حملوں کی شدید الفاظ میں‌ مذمت کی ہے۔ انہوں نے عالم اسلام اور عالمی برادری سے مطالبہ کیا ہے کہ وہ غزہ میں نہتے فلسطینیوں کا قتل عام بند کرانے کے لیے اسرائیل پر دبائو ڈالے۔

مرکزاطلاعات فلسطین کے مطابق ایک پریس بیان میں الشیخ محمد حسین نے کہا کہ غزہ پر اسرائیلی فوج کی بربریت نے نازیوں کے جرائم کی یاد تازہ کردی ہے۔ غزہ پرحملے صہیونی دشمن کے متواتر جرائم میں سے ایک سنگین جرم ہے۔

انہوں نے کہا کہ غزہ پر اسرائیلی فوج کی ریاستی دہشت گردی کی مثال نہیں ملتی۔ صہیونی فوج غزہ پرحملوں میں تمام انسانی اقدار اور بین الاقوامی قوانین کی سنگین پامالیوں کی مرتکب ہے۔

خیال رہے کہ اتوار کے روز سے غزہ پر اسرائیلی فوج کے فضائی حملوں میں کم سے کم 13 فلسطینی شہید اور 28 زخمی ہوچکے ہیں۔

مختصر لنک:

کاپی