جمعه 15/نوامبر/2024

غزہ میں سات جنازے، علاقے میں کہرام، شہداء‌کی تدفین میں‌ لاکھوں شریک

منگل 13-نومبر-2018

فلسطین کے علاقے غزہ کی پٹی میں اسرائیلی فوج کی وحشیانہ کارروائی میں شہید ہونے والے سات شہداء کو سپرد خاک کردیا گیا۔ خان یونس شہر میں ایک ساتھ سات جنازے اٹھائے جانے پر علاقے میں کہرام برپا اورصہیونی دشمن کے خلاف غم وغصے کی شدید لہر پائی جا رہی ہے۔ شہداء کے جنازوں کو کندھا دینے کے لیے لاکھوں افراد نے تدفین میں شرکت کی۔

خیال رہے کہ اسلامی تحریک مزاحمت "حماس” کے عسکری ونگ عزالدین القسام بریگیڈ کے کمانڈر نورالدین محمد برکہ، 23 سالہ محمد ماجد القرا، 29 سالہ خالد محمد قویدر، 21 سالہ مصطفیٰ حسن ابو عودہ، 25 سالہ محمود عطاء اللہ مصبح، 19 سالہ علاءالدین فوزی فیسف اور 21 سالہ عمر ناجی ابو خاطر کی نماز جنازہ غزہ کے یورپی اسپتال، عبسان، بنی سھیلا، مسجد حمزہ ابو عبیدہ اور مسجد ابو بکر میں  ادا کی گئی جس کے بعد انہیں مقامی قبرستانوں میں‌ سپرد خاک کردیا گیا۔

خیال رہے کہ اتوار کی شام اسرائیلی فوج نے غزہ کی پٹی میں خان یونس کے مقام پر ایک کارروائی کے دوران  القسام بریگیڈ کے سینیر کمانڈر نورالدین برکہ سمیت 7 فلسطینیوں کو شہید کر دیا تھا۔ اس آپریشن میں اسرائیلی فوج کا ایک افسر ہلاک اور دوسرا زخمی ہوگئے تھے۔

مختصر لنک:

کاپی