جمعه 15/نوامبر/2024

لبنان کو میلی آنکھ سے دیکھنے والوں کی آنکھیں‌ پھوڑ دیں‌گے: نصر اللہ

پیر 12-نومبر-2018

لبنان مزاحمتی تنظیم حزب اللہ کے سربراہ حسن نصراللہ نے کہا ہے کہ اسرائیل نے لبنان پر حملے کی حماقت کی تو اسے اس کا منہ توڑ جواب دیا جائے گا۔ ان کا کہنا تھا کہ لبنان کی سزمین کو دشمن کے پائوں تلے روندنے کی کسی صورت میں اجازت نہیں دی جائے گی۔

مرکزاطلاعات فلسطین کے مطابق "یوم شہداء حزب اللہ ” کے حوالے سے ایک تقریب سے خطاب میں کہا کہ دھمکیاں، دبائو اور پابندیاں ہمارا راستہ نہیں‌روک سکتیں اور نہ ہی حزب اللہ کو مزاحمت سے باز رکھا جاسکتا ہے۔ ہم لبنان کا پوری قوت کے ساتھ دفاع کریں گے اور اس کے لیے ہرقیمت ادا کرنے کے لیے تیار ہیں۔

انہوں نے کہا کہ اسرائیل کے خلاف مسلح جدو جہد قطعی اور اٹل فیصلہ ہے۔ ماضی میں ہمارے شہداء نے اپنی جانوں کے نذرانے پیش کرکے دشمن کو شکست فاش سے دوچار کیا۔ حزب اللہ نے ماضی میں بھی فتوحات حاصل کیں اور آج بھی دشمن کے خلاف ہرسطح پر مزاحمت کرنے کے لیے تیار ہے۔

انہوں نے انکشاف کیا کہ اسرائیلی دشمن لبنانی مزاحمتی قوتوں اور لبنانی فوج کو جدید ترین اسلحہ اور میزائلوں کے حصول سے محروم رکھنے کے لیے امریکا کے ذریعے دبائو ڈالنے کی کوشش کررہا ہے۔

حسن نصراللہ کا کہنا تھا کہ اسرائیلی وزیراعظم بنجمن نیتن یاھو نے تسلیم کیا ہے کہ طاقت ہی اصل کامیابی ہے۔ قبضہ کامیابی نہیں۔ ان کا کہناتھا کہ نیتن یاھو کو مزاحمت کی طاقت سے مسئلہ ہے۔

مختصر لنک:

کاپی