چهارشنبه 30/آوریل/2025

کیا اجوائن کاجوس ذیابیطس کے علاج میں معاون ہیں؟

پیر 12-نومبر-2018

دنیا بھر میں تیزی کے ساتھ پھیلنے والے”ذیابیطس” جیسے خطرناک مرض کے بارے میں ہر دوسرے شخص کو بات کرتے سنا جاسکتا ہے۔ ذیابیطس کی اقسام، اس کے اسباب اور علاج پر بہت کچھ لکھا اور بولا جا رہا ہے۔ اس سے بچائو کے روایتی اور غیر روایتی طریقوں پر بھی بحث جاری رہتی ہے۔

اسی حوالے سے مشہور ہے کہ اجوائن کے تازہ پتوں کاجوس بھی ذیابیطس کے علاج میں معاون ثابت ہوتا مگر بعض ماہرین اور دعوت پر شبے کا اظہار کرتے ہیں۔

حال ہی میں ڈبلن یونیورسٹی اور آئرلینڈ کے ماہرین صحت نے اس حوالے سے اپنی آراء پیش کیں۔ الجزیرہ میڈیکل ٹیم میں شامل ڈاکٹر محمد بشیر جو کہ ذیابیطس کے مرض کے ماہر سمجھے جاتے ہیں نے بھی اجوائن کے جوس کے بارے میں پوچھے گئے ایک سوال کا جواب دیا۔ ان کا کہنا تھا کہ میری معلومات کے مطابق اب تک یہ ثابت نہیں ہوسکا کہ کوئی بھی جڑی بوٹی یا سبزی ذیابیطس کا مکمل علاج ہو سکتا ہے۔ اس لیے فی الحال یہ ثابت نہیں‌ ہوسکا کہ آیا اجوائن کا جوس ذیابیطس کے علاج میں معاون ہوسکتا ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ ذیابیطس کے مریضوں کا جسم انسولین کے ہارمون پیدا کرنے کی صلاحیت نہیں رکھتے اور نہ ہی انسولین کے ہارمون استعمال کرسکتے۔

مختصر لنک:

کاپی