قابض صہیونی فوج کی بھاری نفری نے گذشتہ روز غرب اردن کے جنوبی شہر الخلیل میں قائم طارق بن زیاد اسکول پر چھاپہ مارا اور اسکول میں موجود طلباء اور اساتذہ کو تشدد کا نشانہ بنایا۔
"قدس پریس” نے عینی شاہدین کے حوالے سے بتایا ہے کہ قابض فوج نے اسکول پر چھاپہ مار کارروائی سے قبل صوتی بموں اور آنسوگیس سے بھی حملہ کیا جس کے نتیجے میں متعدد طلباء زخمی ہوگئے جب کہ کئی طلباء اور اساتذہ دم گھٹنے سے بے ہوش ہوگئے۔
عینی شاہدین نے بتایا کہ اسرائیلی فوجی اسکول کے کلاس رومز اور دفاتر میں داخل ہوگئے۔ طلباء کو کمروں سے باہر نکال کر کمروں کی تلاشی لی گئی۔