شنبه 16/نوامبر/2024

محمود عباس کی غزہ کی پٹی کے خلاف مزید انتقامی اقدامات کی دھمکی

پیر 12-نومبر-2018

فلسطینی صدر محمود عباس نے غزہ کی پٹی کے خلاف مزید انتقامی اقدامات کی دھمکی دی ہے اور کہا ہے کہ قطر کی طرف سے غزہ کی پٹی میں "حماس” کو دی جانے والی رقم میں فلسطینی اتھارٹی کو نظرانداز کیا گیا۔

صدر عباس نے اسلامی تحریک مزاحمت  "حماس” کو شدید تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے جماعت پرفلسطینی ریاست کے قیام میں رکاوٹ ڈالنے کا الزام عاید کیا ہے۔

مرکزاطلاعات فلسطین کے مطابق ایک تقریب سے خطاب میں محمود عباس نے اسرائیل اور امریکا پر الزام عاید کیا کہ وہ غزہ میں حماس کی حکومت کو مضبوط کرنے میں اس کی مدد کررہے ہیں۔

انہوں‌نے کہا کہ حماس فلسطینی قوم کی خیر خواہ نہیں۔ وہ غزہ اور غرب اردن پر مشتمل آزاد فلسطینی ریاست کےقیام کی مساعی میں رکاوٹیں کھڑی کررہی ہے۔

درایں اثناء اسرائیلی وزیراعظم بنجمن نیتن یاھو نے قطر کی جانب سے غزہ میں حماس کے ملازمین کو دی جانے والی ڈیڑھ کروڑ ڈالر کی رقم کا دفاع کیا ہے۔ نیتن یاھو کا کہنا ہے کہ قطر کی غزہ میں حماس کے لیے امداد وہاں پر جاری کشیدگی کم کرنے میں معاون ثابت ہوگی۔

مختصر لنک:

کاپی