فلسطین کے علاقےغزہ کی پٹی میں اسرائیلی فوج کی طرف سے کیے گئے ایک حملے کے بعد وزارت داخلہ نے سیکیورٹی سخت کردی ہے۔غزہ کے تمام اضلاع میں پولیس اوردیگر سیکیورٹی اداروں کو چوکنا کردیا گیا ہے۔
مرکزاطلاعات فلسطین کے مطابق غزہ میں وزارت داخلہ کے ترجمان ایاد البزم نے ایک بیان میں کہا کہ غزہ میںسیکیورٹی سے متعلق یہ تازہ پیش رفت جنوبی غزہ کے شہر خان یونس میں کی گئی اسرائیلی فوج کی کارروائی کے تناظر میں عمل میںلائی گئی ہے۔
انہوں نے ذرائع ابلاغ اورشہریوں پر زور دیا کہ وہ گذشتہ روز ہونے والی کارروائے متعلق افواہوں پر یقین نہ کریں بلکہ سرکاری طور پر جاری کی گئی معلومات پر توجہ دیں۔
خیال رہے کہ گذشتہ روز اسرائیلی فوج نے غزہ کی پٹی میںتین کلو میٹراندر گھس کر ایک کارروائی کی تھی جس میں اسلامی تحریک مزاحمت "حماس” کے غزہ کی پٹی کے عسکری کمانڈر سمیت سات فلسطینی شہید اور متعدد زخمی ہوگئے تھے۔