شنبه 03/می/2025

"اونروا” کا غزہ میں اپنی خدمات مزید محدود کرنے کا اعلان

ہفتہ 10-نومبر-2018

فلسطینی پناہ گزینوں کی بہبود کے لیے قائم کردہ اقوام متحدہ کی امدادی ایجنسی "اونروا” نے غزہ کی پٹی میں اپنی سروسز مزید محدود کرنے کا اعلان کر دیا ہے۔

مرکزاطلاعات فلسطین کے مطابق "اونروا” کے ڈائریکٹر آپریشنز ماٹیاس شمالی نے صحافیوں سے بات چیت کرتے کہا کہ امدادی ادارے کو بجٹ کی قلت کا سامنا ہے جس کے باعث وہ غزہ میں اپنی سروسز کو مزید محدود کر رہے ہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ غزہ کی پٹی میں درکار امدادی رقم اور موصولہ رقم میں غیرمعمولی فرق ہے۔ امدادی ممالک کی طرف سے ملنےوالی امداد کم ہے۔ ہم اس وقت 30 کروڑ 60 لاکھ ڈالر کی قلت کا سامنا کررہے ہیں۔ اس لیے فی الحال غزہ کی پٹی میں امدادی سرگرمیوں کومزید  محدود کیا جا رہا ہے۔

 "اونروا” کے عہدیدار کا کہنا تھا کہ امدادی ایجنسی کو رواں سال کے آخر اور آئندہ سال کے آغاز میں 64 ملین ڈالر کے بجٹ خسارے کا سامنا رہے گا جب کہ مجموعی طورپر "اونروا” کے بجٹ میں 30 سے 40 کروڑ ڈالر کی قلت ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ امدادی دینے والے بعض بڑے ممالک کی طر ف سے امدادی رقم آنا بند ہوگئی اور اب ادارے کو 40 کروڑ 64 لاکھ کے بجائے صرف 6 کروڑ 40 لاکھ ڈالر موصول ہو رہے ہیں۔

ٌخیال رہے کہ امریکی حکومت نے رواں سال کے دوران فلسطینیوں کے خلاف انتقامی سیاست کے تحت پناہ گزینوں کو دی جانے والی 300 ملین ڈالر کی امداد بند کرنے کا اعلان کیا ہے۔

مختصر لنک:

کاپی