فلسطینی شہریوں نے اسرائیلی فوج کے ہاتھوں مسمار کی گئی ایک فلسطینی شہید کی یادگار دوبارہ تعمیر کر لی گئی ہے۔
مرکز اطلاعات فلسطین کے مطابق مشرقی بیت المقدس میں ابو دیس کے مقام پر شہید محمد لافی کی بنائی گئی یادگارکو اسرائیلی فوج نے بارود سے اڑا دیا تھا۔ حال ہی میں فلسطینی شہریوں نے شہید لافی کی یادگار دوبارہ تعمیر کر دی۔
مقامی ذرائع کے مطابق اسرائیلی فوج نے گذشتہ روز ابو دیس میں شہید کی یادگار پر دھاوا بولا تاہم اسے مسمار نہیں کیا۔
خیال رہے کہ محمد لافی ابو غنام اور محمد شرف کو اسرائیلی فوج نے 21 جولائی 2017ء کو گولیاں مار کر شہید کردیا تھا۔