خلیجی ریاستوں کی جانب سے صہیونی ریاست کے ساتھ تعلقات کے قیام کے لیے صہیونی حکام سے رابطے جاری ہیں۔ ایسے لگتا ہے کہ خلیجی ممالک کو اسرائیلی سے دوستی کا بخار چڑھ گیا ہے۔ اومان اور امارات کے بعد اب خلیجی ریاست بحرین نے بھی اسرائیلی وزیر معاشیات کو اپنے ہاں دورے کے دعوت دی ہے۔ چند روز قبل اسرائیلی وزیر مواصلات بھی بحرین کا دورہ کرچکا ہے۔
مرکزاطلاعات فلسطین کے مطابق بحرین کی وزارت خارجہ نے باضابطہ طورپر اسرائیلی وزیر معاشیات کو منامہ کے دورے کی دعوت دی ہے۔ وہ آئندہ دنوں منامہ میں ہونے والی عالمی اقتصادی اجلاس میں شرکت کریں گے۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ اس کانفرنس میں شرکت کا مقصد بحرین اور اسرائیل کے درمیان تعلقات کو فروغ دینا ہے۔ یہ کانفرنس عالمی بنک کے تعاون سے ہو رہی ہے جو اپنی نوعیت کی پانچویں عالمی کانفرنس ہے۔
خیال رہے کہ گذشتہ ماہ کے آخر میں اسرائیلی وزیراعظم بنجمن نیتن یاھو اومان کی دعوت پر مسقط کے دورے پرگئے جہاں انہوں نے اومانی فرمانروا سلطان قابوس بن سعید سمیت دیگر اعلیٰ حکام سےبھی ملاقات کی تھی۔
اسرائیل اور خلیجی ممالک کے درمیان ہونے والے حالیہ رابوں کے جلو میں یہ خبر بھی سامنے آرہی ہے کہ امریکا کی قیادت میں عرب ممالک اور اسرائیل کو باہم ملانے کے لیے ایک ریلوے ٹریک بچھانے کا منصوبہ بھی تیار کیا جا رہا ہے۔