فلسطین کےعلاقے غزہ کی پٹی میں گذشتہ روز اسرائیلی فوج کی بلا اشتعال فائرنگ کے نتیجے میں شہید ہونے والے فلسطینی نوجوان کے جنازے اور تدفین میں ہزاروں فلسطینی شریک ہوئے۔
مرکز اطلاعات فلسطین کے مطابق 20 سالہ محمد علاءابو شربین کو اسرائیلی فوج نے رفح کےعلاقے میں گولیاں مار کر شہید کردیا تھا۔
ابو شربین کی نماز جنازہ مشرقی المغازی میں اس کےگھر کے قریب ادا کی گئی اور وہیں اسے سپرد خاک کیا گیا۔ اس کی نماز جنازہ اور تدفین میں ہزاروں فلسطینیوں نے شرکت کی۔
خیال رہے کہ اسرائیلی فوج نے ابو شربین اور اس کے چند ساتھیوں کو جمعہ کے روز سرحدی باڑ کے قریب گولیاں ماری گئی تھیں جس کے نتیجے میں شربین شہید اور اس کے ساتھی زخمی ہوگئے تھے۔