چهارشنبه 30/آوریل/2025

غزہ کے محاصرے کی دیوار گرنے والی ہے:یحییٰ السنوار

ہفتہ 10-نومبر-2018

اسلامی تحریک مزاحمت "حماس” کے غزہ کی پٹی کے صدر یحییٰ السنوار نے کہا ہے کہ غزہ کی پٹی پر اسرائیل کی طرف سے مسلط کی گئی معاشی پابندیوں کی دیوار اب گرنے والی ہے۔ ان کا کہنا ہے کہ غزہ میں امن وامان، جنگ اور قومی مصالحت کے لیے حماس کوئی سیاسی قیمت ادا نہیں کرے گی۔

مرکزاطلاعات فلسطین کے مطابق غزہ میں صحافیوں‌اور اخبار نویسوں سے بات کرتے ہوئے انہوں‌ نے کہا کہ ہم غزہ کی پٹی میں اسرائیل کے ساتھ کوئی سمجھوتہ نہیں کررہے۔

قبل ازیں غزہ می مشرقی سرحد پر حق واپسی مظاہروں سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ غزہ کی پٹی پر اسرائیل کی طرف سے مسلط کی گئی 12 سالہ پابندیوں کے خاتمے کا نقطہ آغاز ہو چکا ہے۔ فلسطینی قوم کے عزم ، استقلال  اور مسلسل احتجاج کے نتیجےمیں صہیونی دشمن کو غزہ کا محاصرہ کرنے پرمجبور ہونا پڑا ہے۔

اس موقع پر حماس رہ نما نے ان خبروں کی سختی سے تردید کی کہ حماس نے اسرائیلی کے ساتھ کوئی خفیہ سمجھوتا کیا ہے۔ السنوار کاکہنا تھا کہ اسرائیل کے ساتھ ہمارا کوئی خفیہ  معاہدہ نہیں۔ غزہ کی ناکہ بندی کے خاتمے کے لیے ثالثی کا کردار ادا کرنے والے ممالک اور قوتوں کے ساتھ رابطے میں ہیں۔

حماس کے مقامی لیڈر کا کہنا تھا کہ ان کی جماعت نے غزہ کی ناکہ بندی کے خاتمے اور دیگر اقدامات کے لیے نہ تو کوئی سیاسی قیمت ادا کی ہے اور نہ ہی ایسا کیا جاسکتا ہے۔ حماس فلسطینی قوم کے دیرینہ حقوق کے لیے جدو جہد کررہی ہے اور یہ جدو جہد منطقی انجام تک جاری رہے گی۔

درایں اثناء حماس رہی نما خلیل الحیہ نے احتجاجی مظاہروں سے خطاب میں کہا کہ 30 مارچ کے بعدسے غزہ کی سرحد پر ہونےوالے مظاہروں نے غزہ کی ناکہ بندی کے خاتمے کی راہ ہموار کی ہے۔

مختصر لنک:

کاپی