شنبه 16/نوامبر/2024

بچوں کو اسمارٹ فون دینے کے خطرات سے آگاہ رہیے!!

جمعہ 9-نومبر-2018

اسمارٹ فون اب ہر گھر اورہر فرد کی زندگی کا حصہ بن چکا ہے۔ گھروں میں اسمارٹ فون بچوں کے ہاتھ بھی لگ جاتے ہیں۔ ماہرین پہلے بھی بتا چکے ہیں کہ بچوں میں اسمارٹ فون کی لت ان کی ذہنی اور دماغی صحت کے لیے نقصان دہ ہے مگر ایک تازہ تحقیق میں بتایا گیا ہے کہ اسمارٹ فون ہماری سوچ سے کہیں زیادہ بچوں کے لیے نقصان دہ اور خطرناک ہیں۔

برطانوی اخبار "انڈی پنڈنٹ” کی رپورٹ کے مطابق اسمارٹ فون بچوں کے لیے بہت زیادہ نقصادن دہ ہوسکتے ہیں۔ خاص طورپر جب بچہ دو سال سے کم عمرکا ہو تو اس کے ہاتھ میں اسمارٹ فون دینے سے سختی سے گریز کیا جانا چاہیے۔

یہ تحقیق ایک سائنسی جریدے "حفاظتی میڈیکل رپورٹ” میں شائع کی گئی ہے۔ تحقیق میں بتایا گیا ہے کہ ایک گھنٹے تک بچے کا اسمارٹ فون استعمال کرنا اس میں ڈی پریشن، چڑچڑے پن، تھکاوٹ کے ساتھ ضبط نفس میں کمی سمیت کئی دوسرے عوارض کا باعث بن سکتا ہے۔

ماہرین کا کہنا ہے کہ اسمارٹ فون کے سب سے زیادہ نقصان دہ اثرات 14 سے 17سال کی عمر کے بچوں میں دیکھے گئے ہیں۔

ماہرین کا کہنا ہے کہ چھوٹی عمر میں اسمارٹ فون کے بہ کثرت استعمال کے عادی بچے بڑے ہونے کے بعد اپنے اعصاب پر قابو نہیں رکھ پائیں گے۔

مختصر لنک:

کاپی