لوگ مچھروں سے تنگ ہی رہتے ہیں مگر دنیا میں ایک ایسا مچھر بھی موجود ہےجس کے چرچے چار دانگ عالم میں ہیں اور اسے "گینز بک آف ورلڈ ریکارڈ” میں شامل کیا گیا ہے۔
جی ہاں! CGTN”ویب سائیٹ کے مطابق جاپان میں زاھولی نامی ایک ماہر حیاتیات کو اگست 2017ء کو ایک مچھر ملا۔ اسے "کنجشنگ” نسل کا مچھر بتایا جاتا ہے۔ اس کی لمبائی 25 اعشاریہ 8 سینٹی میٹر ہے جب کہ اس کے پروں کی لمبائی 11 اعشاریہ 5فی صد ہے۔ ایک متوسط جسامت کے مچھر کی نسبت مذکورہ مچھر کی لمبائی دسیوں گنا زیادہ ہے اور یہ اپنی نسل کا تیسرا طویل جسامت کا مچھر ہے، تاہم اسی نسل کا ایک مچھر ھولورو سیا میکاڈو سب سے بڑا مچھر مانا جاتا ہے۔
اگرچہ یہ مچھر بھی لوگوںکے لیے خوف ناک ہے مگر اس کی خصوصیت یہ ہے کہ خون نہیں چوستا بلکہ پھولوں کا رس پیتا ہے۔ اس کی عمر چند دن سے زیادہ نہیںہوتی۔
مذکورہ مچھر مغربی چین کے ایک میوزیم میں رکھا گیا جس میں قریبا 7لاکھ حشرات الارض رکھے گئے ہیں۔ ان حشرات کا تعلق دنیا کے 40ملکوں سے ہے اور یہ اپنی نوعیت کا سب سے بڑا میوزیم ہے۔