شنبه 03/می/2025

بیت المقدس: اسرائیلی فوجیوں‌ نے فلسطینی لڑکی کو گولیوں سے بھون ڈالا

جمعرات 8-نومبر-2018

قابض صہیونی فوج نے فلسطین کے مقبوضہ بیت المقدس شہر میں ایک فلسطینی لڑکی کو گولیاں مار کر شدید زخمی کردیا۔ قابض فوج نے دعویٰ کیا ہے کہ فلسطینی لڑکی کو اس وقت گولیاں ماری گئیں جب اس نے چاقو کے وار سے یہودی آباد کاروں پر قاتلانہ حملے کی کوشش کی تھی تاہم عینی شاہدین نے صہیونی فوج کے اس دعوے کو مسترد کردیا ہے۔

مقامی فلسطینی ذرائع کے مطابق اسرائیلی فوجیوں نے ایک فلسطینی لڑکی کو وحشیانہ انداز میں گولیاں مار کر شدید زخمی کیا جس کے بعد اسے نامعلوم مقام پر منتقل کردیا گیا ہے۔

با خبر ذرائع کے مطابق گرفتار فلسطینی لڑکی کی ٹانگوں پر ایک سے زاید گولیاں لگی ہیں اور اسے بے ہوشی کی حالت میں اٹھا کر نامعلوم مقام پرمنتقل کردیا گیا ہے۔

عبرانی ویب سائیٹ”0404″ کے مطابق یہ واقعہ "کفار ادومیم” یہودی کالونی کے قریب قائم ایک پٹرول اسٹیشن پر پیش آیا جہاں فلسطینی لڑکی کے کام کرنے والے یہودیوں پر چاقو سےحملے کی کوشش کی تھی۔ ویب سائیٹ کے مطابق اسرائیلی پولیس نے فلسطینی لڑکی کے قبضے سے تیز دھار آلا برآمد کرنے کے بعد قبضے میں لے لیا ہے۔

مختصر لنک:

کاپی