امریکا میں سوموار کے روز ہونے والے کانگریس کے انتخابات میں دو مسلمان خواتین بھی کانگریس کی رکن منتخب ہوئی ہیں۔ ان میں ایک مسلمان خاتون کا خاندانی پس منظر فلسطینی بتایا جاتا ہے۔
امریکی نیٹ ورک "سی این این” کے مطابق فلسطینی نژاد رشیدہ طلیب نے کانگریس کے وسط مدتی انتخابات میں حصہ لیا تھا۔ وہ امریکی ریاست مشی گن سے امریکی سینٹ کی رکن منتخب ہوئی ہیں۔
میڈیا کے مطابق 42 سالہ طلیب فلسطینی نژاد ہیں اور ان کی والدہ مقبوضہ مغربی کنارے میں پیدا ہوئی تھیں جب کہ والد کا تعلق بیت المقدس کے نواحی علاقے بیت حنینا سے ہے۔ وہ فلسطین سے نیکارا گوا اور وہاں سے امریکا چلے گئے جہاں انہوں نے مشی گن کے شہر ڈیٹرویٹ میں رہائش اختیار کی تھی۔
کانگریس کی رکن منتخب ہونے والی دوسری مسلمان خان کا پس منظر افریقی ہے اور وہ صومالی نژاد ہیں۔ الھان عمر ریاست مینیسوٹاسے رکن منتخب ہوئیں۔