چهارشنبه 30/آوریل/2025

اسرائیل تسلیم کرانے کیلئے امت مسلمہ کو لڑایا جارہا ہے، سراج الحق

جمعرات 8-نومبر-2018

امیر جماعت اسلامی پاکستان سینیٹر سراج الحق نے خارجہ پالیسی کے حوالے سے اپنے ایک بیان میں کہا ہے کہ ہماری خارجہ پالیسی کی ابھی بھی کوئی واضح سمت نہیں ہے۔

انہوں نے مقامی میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ امریکا کی ساری پالیسیاں اسرائیل کو دنیا کے ممالک سے تسلیم کروانے کے گرد گھومتی ہیں۔ امریکا اسلامی ممالک سے اسرائیل کو تسلیم کرانے کے لیے سازشوں میں مصروف ہے۔

سراج الحق کا مزید کہنا تھا کہ اسلامی ممالک پر جنگ مسلط کرنا، عالم اسلام کا جغرافیہ تبدیل کرنا اور امت کو شیعہ سنی کی بنیاد پر لڑا کر کمزور کرنا در اصل اسرائیل کوتسلیم کرانے کے لیے ہے ۔

مختصر لنک:

کاپی