عبرانی زبان میں شائع ہونے والے کثیرالاشاعت اخبار”ہارٹز” نے اپنی رپورٹ میں بتایا ہے کہ ساڑھے چھ سو کے قریب نئے گھر "رامات شلومو” کالونی میں تعمیر کیے جائیں گے۔ یہ کالونی بیت حنینا میں فلسطینیوں کی نجی ملکیتی اراضی پر تعمیر کی گئی ہے۔ عن قریب اسرائیلی حکومت "رامات شلومو” اور بیت حنینا کے درمیان تعمیرات شروع کیے جائیں گے۔
عبرانی اخبار کے مطابق ان تعمیرات کا اعلان 2010ء میں کیا گیا تھا مگر سابقہ امریکی حکومت کی مخالفت کے باعث اس پرعمل درآمد نہیں کیا گیا۔
فلسطینی دانشور اور القدس کے عسکری امور کے تجزیہ نگار خلیل تفجکی نے کہا کہ القدس میں 640 گھروں کی تعمیر "رامات شلومو” میں اعلان کردہ 1500 گھروں کے منصوبے کا حصہ ہے۔
ان کا کہنا تھا کہ صہیونی حکومت نے القدس میں گذشتہ چند ماہ کے دوران القدس میں یہودیوں کے لیے 600 گھروں کی تعمیر کی منظوری دی تھی۔
ادھر اسرائیلی فوج کی جانب سے القدس میں فلسطینیوں کے مکانات کی مسماری کا سلسلہ جاری ہے۔ قابض فوج نے شعفاط پناہ گزین کیمپ میں چار منزلہ ایک عمارت جس میں 12 فلیٹ تھے کو مسمار کردیا گیا ہے۔
عمارت کے مالک محمود جرادات کا کہنا ہے کہ یہ مسماری اسرائیلی بلدیہ کے حکم پرعمل میںلائی گئی ہے۔ قابض صہیونی بلدیہ کا کہنا ہے کہ اس نے یہ عمارت بغیر اجازت کے تعمیر کررکھی تھی۔