مصری فوج کی فائرنگ سے غزہ کی پٹی کے علاقے رفح میں سمندر میں مچھلیاں پکڑنے والا ایک فلسطینی ماہی گیر شہید ہوگیا۔ دوسری جانب فلسطینی عوامی حلقوںنے ماہی گیر کی شہادت پر مصر کے خلاف شدید احتجاج کرتے ہوئے واقعے کی تحقیقات کا مطالبہ کیا ہے۔
فلسطینی وزارت صحت کے مطابق گذشتہ روز مصر کی نیول فوج نے رفحکے مقام پر 32 سالہ فلسطینی ماہی گیر مصطفیٰ حیدر خلیل ابو عودہ کو گولیاں مار کر شہید کیا۔ گولیاں فلسطینی ماہی گیر کے سینے میں پیوست ہوگئیں جو اس کے لیے جان لیوا ثابت ہوئیں۔
دوسری جانب فلسطین میں ماہی گیر یونین اور دیگر عوامی حلقوںنے فلسطینی ماہی گیر کی شہادت پر مصر کےخلاف سخت احتجاج کیا ہے۔ یونین کی طرف سے جاری کردہ ایک بیان میں کہا گیا ہے کہ مصری فوج نے بغیر کسی وجہ کے ماہی گیر کو گولیاں مارہیں۔ بیان میں واقعے کی فوری اور شفاف تحقیقات کا مطالبہ کیا گیا ہے۔
خیال رہے کہ مصری فوج کی جانب سے غزہ میں ماہی گیروں کو گولیوں سے نشانہ بنانے کا یہ پہلا واقعہ نہیں۔ اس سے قبل بھی مصری فوج کی اندھا دھند فائرنگ سے کئی فلسطینی ماہی گیر شہید اور زخمی ہوچکے ہیں۔